ویب ڈیسک: دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے، جس میں عرب دنیا کے تین خاندانوں نے اہم مقام حاصل کیا ہے۔
بلوم برگ کے مطابق، معروف جریدے نے دنیا کے امیر ترین خاندانوں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور قطر کے خاندانوں کا شمار شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق، دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی مجموعی دولت میں 358.7 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، اور اب ان خاندانوں کی مجموعی دولت 2.9 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
رپورٹ میں عرب دنیا کے تین اہم اور دولت مند خاندانوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے:
ال نہیان خاندان (متحدہ عرب امارات) دنیا کا دوسرا امیر ترین خاندان ہے، جس کی مجموعی دولت 335.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔
آل سعود خاندان (سعودی عرب) دولت کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے، اور اس خاندان کی مجموعی دولت 213.6 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
آل ثانی خاندان (قطر) چوتھے نمبر پر ہے، جس کی دولت کا اندازہ 195.5 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں دنیا کا امیر ترین خاندان والٹن خاندان کو قرار دیا گیا ہے، جس کے پاس 513.4 ارب ڈالر کی دولت ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عالمی دولت کا ایک بڑا حصہ صرف چند خاندانوں کے پاس مرکوز ہے، جو عالمی اقتصادی فرق کو مزید بڑھا رہا ہے۔