ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں امن کے لیے نیا ایگزیکٹو بورڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں سابق برطانوی وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کو شامل کیا گیا ہے۔
یہ بورڈ غزہ میں اسرائیل کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے اور امریکی صدر کے 20 نکاتی منصوبے کی نگرانی کرے گا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق، اس بورڈ کے بانی ایگزیکٹو اراکین میں جیرڈ کشنر، وزیرِ خارجہ مارکو روبیو، اور امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف شامل ہیں۔
دیگر اہم اراکین میں ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا، اپولو گلوبل کے مارک روون، اور امریکی نائب قومی سلامتی مشیر رابرٹ گیبریل شامل ہیں۔ سابق بلغارین سفارت کار نکولے ملادینوف کو غزہ کے لیے ہائی ریپریزنٹیٹو مقرر کیا گیا ہے۔
امریکی میجر جنرل جیسپر جیفرز کو غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکامی فورس کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ نیشنل کمیٹی فار دی ایڈمنسٹریشن آف غزہ (NCAG) کی سربراہی علی شعث کریں گے، جو غزہ کے انتظامی امور سنبھالیں گے۔