ویب ڈیسک: لاہور میں بسنت کی تیاری زور و شور سے جاری ہے، تاہم ضلعی انتظامیہ نے پتنگ اور ڈور کے سرکاری نرخ مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں صرف مقررہ سائز اور ممنوعہ میٹریل کے استعمال تک محدود رہیں گی۔ دکاندار پتنگ اور ڈور اپنی مرضی کے نرخوں پر فروخت کر سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق پتنگوں کی قیمت 150 سے 270 روپے تک جبکہ ڈور کا پنا 2200 سے 2500 روپے تک فروخت ہونے کا امکان ہے۔
مینوفیکچررز کے مطابق طلب میں اضافے کے باعث قیمتوں میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران نے بتایا ہے کہ آئندہ سال بسنت کے موقع پر قیمتوں کے تعین سے متعلق باقاعدہ ورکنگ کی جائے گی۔
انتظامیہ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ رجسٹرڈ دکاندار بچا ہوا اسٹاک لازمی طور پر ڈکلیئر کریں گے۔