گلوکار ملکو کو جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا

گلوکار ملکو کو جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا
کیپشن: گلوکار ملکو کو جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا

ویب ڈیسک: عمران خان کی تعریف میں گانے گانے والے گلوکار ملکو کو جہاز سے آف لوڈ کر کے برطانیہ جانے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے  مطابق گلوکار ملکو کا اصل نام محمد اشرف ملک ہے جو اردو اور پنجابی زبان میں گانے گاتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے حامیوں اور رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ ملکو کو ان کے گانے قیدی نمبر 804 گانے کی وجہ سے آف لوڈ کیا گیا۔

خیال رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان کا قیدی نمبر 804 ہے اور اکثر ان کا ذکر کرتے ہوئے اس کا حوالہ دیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی کے مقدمات کی پیروی کرنے والے معروف وکیل اظہر صدیق کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

لاہور ایئرپورٹ سے بنائی گئی ویڈیو میں اظہر صدیق نے کہا کہ مجھے برطانیہ سے فون آیا کہ ملکو کو پرفارم کرنے برطانیہ پہنچنا ہے، میں نے اپنی پوری کوشش کی یہ یہاں سے نکل جائیں لیکن انہیں آف لوڈ کردیا گیا۔

 اسی ویڈیو میں ملکو گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گانا گانے کی وجہ سے میرا نام پی ایل آئی لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام مجھے سننا چاہتی ہے لیکن مجھے آف لوڈ کردیا گیا، اس سے دنیا میں کیا پیغام جائے گا۔

اظہر صدیق نے کہا کہ شہباز شریف، محسن نقوی ہوش کے ناخن لیں، آرٹسٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔

ساتھ ہی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ 'یہ فسطائیت نہیں تو اور کیا ہے، ملکو کا قصور صرف قیدی نمبر 804 کے لیے گانا گانا ہے'۔

خیال رہے کہ ملکو کا اصل نام محمد اشرف ملک ہے جو اردو اور پنجابی زبان میں گانے گاتے ہیں۔

Watch Live Public News