خانہ کعبہ کے نئے کلید بردار مقرر، چابی سونپ دی گئی

key of kaaba handed over to new saadan
کیپشن: key of kaaba handed over to new saadan
سورس: google

ویب ڈیسک :خانہ کعبہ کے کلید بردار ( سادن) شیخ ڈاکٹر صالح الشیبی کے انتقال کے بعد یہ ذمہ داری شیخ عبدالوھاب بن زین العابدین الشیبی کو سونپ دی گئی ہے۔
 رپورٹ کے مطابق فتح مکہ کے بعد اب تک کلید برداروں میں شیخ عبدالوھاب الشیبی کا 78 واں نمبر ہے جنہیں یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
 گذشتہ دنوں خانہ کعبہ کے 77 ویں کلید بردار شیخ ڈاکٹر صالح الشیبی کا 80 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا تھا جنہیں مکہ کے معروف قبرستان معلی میں سپرد خاک کیا گیا۔
واضح رہے کہ ’ سادن‘ اس شخص کو کہا جاتا ہے جس کے پاس کعبہ شریف کی چابی ہوتی ہے۔ کعبہ کے قفل کو کھولنا، بند کرنا اور اندرونی و بیرونی صفائی وہ غلاف کعبہ کی تبدیلی و دیگر امور بھی سادن یعنی کلید بردار کے ذمہ ہوتے ہیں۔
فتح مکہ کے بعد نبی اکرم ﷺ نے بنو شیبہ کو چابی سونپی اور انہیں یہ ذمہ داری عطا کی تھی اس وقت سے اب تک کلید برداری کی ذمہ داری آل شیبہ کے پاس ہی ہے۔
 
 

Watch Live Public News