ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے آئین کے آرٹیکل 206 کے تحت اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
استعفے میں جسٹس راحیل کامران شیخ نے کہا کہ وہ قانونی اسکالرشپ، پالیسی ریسرچ اور تقابلی عدالتی امور کے شعبوں میں کام کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی منصب پر خدمات انجام دینا ان کے لیے اعزاز اور باعثِ فخر رہا۔
جسٹس راحیل کامران شیخ نے آئین اور قانون کی بالادستی سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے سینئر ساتھی ججز اور عدالتی عملے کا شکریہ بھی ادا کیا۔