وزیراعظم ملاقات کا وقت نہیں دیتے، جلد ملاقات نہ ہوئی تو وزارت چھوڑ دوں گا: قیصر احمد شیخ 

وزیراعظم ملاقات کا وقت نہیں دیتے، جلد ملاقات نہ ہوئی تو وزارت چھوڑ دوں گا: قیصر احمد شیخ 
کیپشن: وزیراعظم ملاقات کا وقت نہیں دیتے، جلد ملاقات نہ ہوئی تو وزارت چھوڑ دوں گا: قیصر احمد شیخ 

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت نہ ملنے پر شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جلد ملاقات نہ ہوئی تو وہ وزارت چھوڑنے پر غور کریں گے۔

ایک انٹرویو میں قیصر احمد شیخ نے حکومتی نظام، بیوروکریسی اور مبینہ کرپشن پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بھرپور کوششوں کے باوجود مطلوبہ نتائج نہیں دے پا رہے، جس پر وہ خود بھی تکلیف میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے 60 سالہ تجربے کو بروئے کار لانے کی کوشش کی، تاہم مختلف سطحوں پر مبینہ کرپشن اور بیوروکریسی کی جانب سے فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

وفاقی وزیر کے مطابق انہوں نے کئی بار سنجیدگی سے وزارت چھوڑنے پر غور کیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران وزیراعظم نے انہیں ملاقات کے لیے ایک منٹ کا وقت بھی نہیں دیا۔

قیصر احمد شیخ نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ جلد وزیراعظم سے ملاقات ہو جائے، بصورتِ دیگر وہ وزارت چھوڑ دیں گے۔

حکومتی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومتیں تو تبدیل ہوتی رہی ہیں، تاہم غریب عوام کی حالت میں خاطر خواہ بہتری نہیں آسکی۔

Watch Live Public News