رکن قومی اسمبلی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جاتا ہے، کوئی ہے پوچھنے والا؟ عدالت

رکن قومی اسمبلی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جاتا ہے، کوئی ہے پوچھنے والا؟ عدالت
کیپشن: The name of the Member of the National Assembly is put in the ECL, who is asking? Court

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکال کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔ زرتاج گل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئیں۔ 

عدالت میں ایف آئی آر کا ریکارڈ پیش کردیا گیا۔ جس کے مطابق 2 ایف آئی آر میں نام پی ٹی آئی رہنما کا نام ہے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ 

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ دہشت گردوں کا نام تو آپ ڈالتے نہیں ارکان اسمبلی آرہے ہیں عدالت میں۔ آئی جی کو بلاؤں گا اور پوچھوں گا ،ایک سیاسی رہنما ریلی نکالتا ہے تو آپ نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں۔ میرے پاس تو کسی گینگ یا دہشت گردوں کا کیس نہیں آیا۔ 

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ ایک بندہ رکن قومی اسمبلی ہے اور نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں۔ کوئی ہے پوچھنے والا جو نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کرتے ہیں وہ بھی ڈرتے ہیں۔ 

عدالت نے استفسار کیا کہ زرتاج گل پر کون کون سے کیسز ہیں؟ زرتاج گل کے وکیل نے بتایا کہ وکیل نے بتایا کہ مقدمہ نمبر567 اور 340 میں جواب جمع کرادیئے،آج ارجنٹ میں متفرق درخواست لگی۔ عدالت نے مزید استفسار کیا کہ دو ہی مقدمات ہیں کیا،دونوں میں ضمانت پر ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ جی دونوں مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔ 

عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہ اکہ کسی اغواء برائے تاوان، گینگ ریپ والوں کا کیس نہیں آیا، سب ممبران اسمبلی آرہے ہیں۔ چھوٹے الزامات ہیں، تمام قابل ضمانت ہیں اور نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں۔ ابھی نام نکال رہے ہیں، آئندہ ان کو بھی بلائیں گے جو منظوری دیتے ہیں۔

عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکال کر رپورٹ پیش کریں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔

دریں اثناء اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہی پی ٹی آئی ایم این اے عمیر نیازی کا نام ای سی ایل اور سٹاپ لسٹ سے نکالنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی۔ عمیر نیازی کی جانب سے سید علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ 

وزارت داخلہ نے رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق عمیر نیازی کا نام ای سی ایل سمیت کسی سٹاپ لسٹ میں شامل نہیں ہے۔ عدالت نے عمیر نیازی کا نام سٹاپ لسٹ میں نہ ہونے کے بیان پر درخواست نمٹا دی۔ 

Watch Live Public News