آپریشن بنیان مرصوص :امریکی صدر ایک بار پھر پاکستان کے معترف

آپریشن بنیان مرصوص :امریکی صدر ایک بار پھر پاکستان کے معترف
کیپشن: آپریشن بنیان مرصوص :امریکی صدر ایک بار پھر پاکستان کے معترف

ویب ڈیسک: آپریشن بنیان مرصوص، امریکی صدر ایک بار پھر پاکستان کے معترف،بھارت کی جانب سے خطے میں جنگی جنون اور کشیدگی پھیلانے کی کوششوں کے برعکس پاکستان کی امن پسند حکمت عملی کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کے جنگی جنون کو سفارتی محاذ پر منہ توڑ شکست،بھارت اپنی ہزیمت چھپانے میں مکمل ناکام ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے تازہ ترین انٹرویو میں مسلسل تیسری بار خطے میں امن کے لیے پاکستان کے کلیدی کردار کو عالمی سطح پر سراہا اور کھل کر پاکستان کی تعریف کی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے جنگ کے بجائے تجارت کو ترجیح دے کر عالمی قیادت کا ثبوت دیا، پاک بھارت کشیدگی ایٹمی جنگ  کے قریب پہنچ چکی تھی،ہم نے ممکنہ ایٹمی تصادم کو روک کر خطے میں امن قائم رکھا، پاکستان کا کردار قابلِ تعریف ہے، پاکستان نے تجارت کی پیشکش خوش دلی سے قبول کی، جو خطے میں استحکام کی علامت ہے۔

امریکی صدر  نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ زبردست بات چیت ہوئی، ہم انہیں نہیں بھول سکتے،پاکستانی لوگ نہ صرف ذہین ہیں بلکہ پاکستان معیاری مصنوعات بنانے والا ملک ہے۔

دفاعی ماہرین کا کہناہے کہ پاکستان نے خطے میں امن کے لیے اہم اور دلیرانہ اقدام اٹھایا،مودی کی جنگی پالیسیاں خطے کے امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں،بھارت نے پہلے جنگ بندی کی اپیل کی، پھر ہٹ دھرمی سے ٹرمپ کو نشانہ بنایا،مودی سرکار کی جنگی سوچ نے بھارت کو عالمی سطح پر جگ ہنسائی کا باعث بنایا،اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ ایپل کے سی ای او کو سرمایہ کاری سے روک چکے ہیں جو بھارتی معیشت کیلئے دھچکا ہے۔

Watch Live Public News