(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر بڑی دھمکی دی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پر بیان میں کہ کہ ایران کیلئے وقت گزر رہا ہے، ایران کو فوری طور پر حرکت میں آنا ہوگا ورنہ ان کیلئے کچھ بھی باقی نہیں رہے گا، وقت کی اہمیت سب سے زیادہ ہے۔
قبل ازیں امریکی صدرٹرمپ نے ایران کا نام لیے بغیر بڑی دھمکی دی تھی۔ امریکی صدر نےایران کا نام لیے بغیر دھمکی آمیز پیغام میں کہا ہے کہ یہ طوفان سے پہلےکی خاموشی ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر نے بیان میں کہا تھا کہ ایران کی افزودہ یورینیئم کو صرف دفن کرنا کافی نہیں بلکہ امریکا اسے اپنے قبضے میں لے گا۔