میکسیکو کا گوگل کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

میکسیکو کا گوگل کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان
کیپشن: میکسیکو کا گوگل کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

ویب ڈیسک: میکسیکو کی حکومت نے گوگل کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے، جس نے "گلف آف میکسیکو" کا نام امریکی صارفین کے لیے "گلف آف امریکا" کر دیا ہے۔

میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام نے کہا کہ اگر گوگل نے نام کی تبدیلی واپس نہ لی تو ان کی حکومت عدالت سے رجوع کرے گی۔ 

صدر نے وضاحت کی کہ  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت یہ نام صرف امریکی پانیوں پر لاگو ہوتا ہے، لیکن میکسیکو اور کیوبا کے سمندری علاقوں کو شامل کرنا غلط ہے۔

گوگل نے وضاحت دی کہ یہ صرف امریکی صارفین کے لیے کیا گیا ہے اور دیگر ممالک میں دونوں نام نظر آئیں گے۔

میکسیکو کی حکومت نے گوگل کو ایک اور خط لکھا، مطالبہ کیا کہ "گلف آف امریکا" کا نام صرف امریکی پانیوں تک محدود رکھا جائے۔

شینبام نے کہا کہ "اگر امریکا اپنے پانیوں کا نام بدلنا چاہتا ہے تو شاید اسے اپنا ملک 'میکسیکن امریکا' بھی کہہ دینا چاہیے!"

میکسیکو نے گوگل کو حتمی وارننگ دی ہے کہ اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

دوسری طرف ایپل نے بھی ٹرمپ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے اپنے نقشوں میں "گلف آف امریکا" کا نام شامل کر لیا، جس سے تنازع مزید بڑھ گیا۔

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل کی جانب سے اس تبدیلی کا اطلاق کرنا ایک سیاسی قدم ہے، جس پر مزید کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔

Watch Live Public News