ویب ڈیسک: آزاد کشمیر میں نئے چیف الیکشن کمشنر کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس مصطفیٰ مغل کی بطور چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر تقرری کی منظوری دے دی گئی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق سمری پر چیئرمین کشمیر کونسل اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے دستخط کر دیے۔ سمری کی منظوری کے بعد وزارتِ امورِ کشمیر کے ذریعے صدر آزاد کشمیر کے دفتر کو ارسال کر دی گئی۔
چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے تین نام وزیر اعظم پاکستان کو بھجوائے گئے تھے۔