ویب ڈیسک:ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر ٹک ٹاک کو پابندی سے بچنے کے لیے 90 دن کی توسیع دیں گے۔
تفصیلات کےمطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ’ این بی سی نیوز‘ کے پروگرام " میٹ دی پریس" کی میزبان کرسٹن ویلکر کو ایک فون انٹرویو میں بتایا کہ وہ پیر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد ممکنہ طور پر ٹک ٹاک کو امریکہ میں پابندی سے بچنے کے لیے 90 دن کی مہلت دیں گے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تاحال اس حوالےسے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا لیکن وہ اتوار کی ڈیڈلائن میں 90 دن کی توسیع پر غور کر رہے ہیں، تاکہ ٹک ٹاک کی چین میں قائم پیرنٹ کمپنی کسی غیر چینی خریدار کو فروخت کرے یا پھر امریکی پابندی کا سامنا کرے۔
نومنتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اُن کے خیال میں یہ یقینی طور پر ایک آپشن ہے جس پر ہم غور کر رہے ہیں۔ 90 دن کی توسیع ایک ایسا اقدام ہے جو ممکنہ طور پر کیا جائے گا، یہ ایک بہت بڑا معاملہ ہے،۔
مزید بتایا کہ "اگر میں نے یہ فیصلہ کیا، تو پیر کے روز اس کا اعلان کروں گا،"
90 دن کی توسیع خاص حالات میں گزشتہ سال بنائے گئے دو جماعتی قانون کے تحت واضح طور پر اجازت یافتہ ہے۔ تاہم، پیر کے روز دی گئی توسیع ممکنہ طور پر ایپ کے ایک دن کے لیے بند ہونے سے بچانے کے لیے کافی نہیں ہوگی، کیونکہ موجودہ ڈیڈلائن اتوار کو ختم ہو رہی ہے۔
ٹک ٹاک کا مستقبل ان موضوعات میں سے ایک ہے جس نے بائیڈن انتظامیہ کے آخری دنوں کو مصروف رکھا ہوا ہے، اور ایپ کے لاکھوں امریکی صارفین بے تابی سے اس معاملے کے حل کے منتظر ہیں۔