(ویب ڈیسک ) پاکستان علماء کونسل نے امریکی صدر کے ساتھ پاکستان کو فلسطین کے مجوزہ بورڈ میں دعوت کو عظیم کامیابی قرار دیا ہے ۔
پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے فلسطین کی تعمیر نو کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے پاکستان کو مجوزہ بورڈ کی ممبر شپ کیلئے دعوت پاکستان کی عظیم سفارتی کامیابی اور اہل فلسطین کیلئے پاکستان کی ہر سطح پر کوششوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر نے جس طرح امریکی صدر کے ساتھ اور عالمی سطح پر فلسطینیوں کی ترجمانی کی ہے وه قابل فخر ہے۔
طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اس دعوت کو قبول کرتے ہوئے پاکستان کے امت مسلمہ کے ساتھ اہل فلسطین کیلئے کردار کو آگے بڑھائیں۔ بلا شبہ اس دعوت سے پاکستان کا عالمی وقار اور کردار واضح دنیا کے سامنے آیا ہے۔