”عمران صاحب نے الیکشن کمشن کو چیلنج کیا ہے“

”عمران صاحب نے الیکشن کمشن کو چیلنج کیا ہے“
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب خود کو ہر قانون اور ضابطے سے بالاتر سمجھتے ہیں ،آئین کے تحت خود مختار اداروں، الیکشن کمیشن اور ریاستی اداروں کو عمران صاحب خاطر میں نہیں لاتے ۔ ایک بیان میں مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ قانون اور اداروں کو خاطر میں نہ لانے کا عملی مظاہرہ عمران صاحب نے گزشتہ روز دکھایا ،الیکشن کمشن عمران صاحب کو نوٹس جاری کرے ،جس کو الیکشن کمشن نے آزاد جموں و کشمیر سے نکل جانے کا حکم دیا، عمران صاحب ہیلی کاپٹر میں اپنے ساتھ لے آئے،عمران صاحب نے قانونی حکم کی خلاف ورزی کر کے الیکشن کمشن کو چیلنج کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ رویہ عمران صاحب کی مجرمانہ اور فسطائی ذہنیت کا ثبوت ہے،عمران صاحب نے پہلے گالی گلوچ بریگیڈ کو آزاد جموں و کشمیر بھیجا، نوٹ نہ چلے تو گولی چلائی، اب کھلم کھلا الیکشن کمشن کے حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ،ڈسکہ والی ووٹ چوری کے ہتھکنڈوں کا آزاد جموں و کشمیرکے عوام ڈسکہ کے عوام کے انداز میں دیں گے۔