کورونا سے مزید 39 افراد جاں بحق

کورونا سے مزید 39 افراد جاں بحق

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری ہو نے والے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا 39مریض جابحق ہوئے.

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں ملک میں 1043افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 35809 ہے، ملک میں‌ کورونا کے 8 لاکھ88ہزار 505مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 9,46,227صدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں. ملک بھر میں کورونا سے ابتک 21913 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 54647ٹیسٹ کئے گئے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔