بسنت پر اموات اور شہریوں کے زخمی ہونےکےمعاملےپر عدالت نے رپورٹ طلب کرلی

بسنت پر اموات اور شہریوں کے زخمی ہونےکےمعاملےپر عدالت نے رپورٹ طلب کرلی
کیپشن: بسنت پر اموات اور شہریوں کے زخمی ہونےکےمعاملےپر عدالت نے رپورٹ طلب کرلی

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ میں بسنت پر6 اموات اور 124 شہریوں کے زخمی ہونے کے معاملے پر نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو آج ہی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بسنت پر اموات اور شہریوں کے زخمی ہونے کے معاملے پر ذمہ دار افسروں کےخلاف فوجداری کارروائی کےلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس ملک اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کےسربراہ اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ محکمہ داخلہ پنجاب کے اعداد و شمار کے مطابق بسنت سے 6 اموات ہوئیں۔ محفوظ بسنت کےسرکاری دعویٰ کے برعکس 124 شہری زخمی ہوئے۔ بسنت تہوار کی بجائےشہریوں کے لیے جان لیوا خطرہ بن چکی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ چھتوں سے گرنے اور بجلی کے کھمبوں پر چڑھنے کے واقعات میں درجنوں بچے زخمی ہوئے۔ قاتل ڈور کی تیاری، ترسیل اور فروخت روکنے میں ریاستی ادارےناکام رہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ غفلت کے مرتکب متعلقہ افسران کے خلاف فوجداری اور محکمانہ کارروائی کاحکم دیاجائے۔ بسنت پرہونے والے نقصان کاجائزہ لینے کےلئے عدالتی کمیشن قائم کیاجائے۔ قاتل ڈور کی تیاری، ترسیل، فروخت اور استعمال پرپابندی کےقانون پرعمل کرایاجائے۔

Watch Live Public News