اسلام آباد؛ گیس لیکج کے باعث دھماکے سے اموات، ضلعی انتظامیہ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد؛ گیس لیکج کے باعث دھماکے سے اموات، ضلعی انتظامیہ کا بڑا فیصلہ

ویب ڈیسک: اسلام آباد کے علاقہ سیکٹر جی سیون ٹو میں گیس لیکج کے باعث خوفناک دھماکے سے ہلاکتوں کا معاملہ ، ضلعی انتظامیہ نے تمام رہائشی و کمرشل پراپرٹیز کا فوری سروے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تمام پرائیویٹ اور کمرشل پراپرٹیز کی مالکان کو فوری طور پر نوٹس جاری کیے جائیں گے ، نجی و پبلک، رہائشی اور کمرشل عمارتوں کی مکمل طور پر انسپیکشن کی جائے گی ۔ 

رہائشی اور کمرشل عمارتوں میں ایمرجنسی داخلی راستہ فوری بنانے کی ہدایت کردی گئی، رہائشی اور کمرشل عمارتوں میں ایمرجنسی داخلی راستے سی ڈی اے کی مشاورت سے بنائے جائیں گے ۔

ضلع انتظامیہ نے تمام پرائیویٹ اور پبلک بلڈنگز کی رپورٹ ایک ماہ میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی، حساس عمارتوں کا سروے مکمل کر کے رپورٹ متعلقہ افسران کو پیش کی جائے گی۔

دوسری جانب افسوس ناک واقعہ میں جاں بحق  ہونے والے افراد کی لاشیں آخری رسومات کے لیے پہنچا دی گئیں ، لواحقین اور رشتہ داروں سمیت مقامی افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی، آخری رسومات مکمل ہونے پر ایچ ایٹ قبرستان میں تدفین کی جائے گی ۔

گیس سلنڈر دھماکے میں دولہا، دلہن، والدہ، تائی، خالو اور بھابھی جاں بحق ہوئی، دھماکے سے ملحقہ گھر میں رہائش پذیر دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

واقعہ میں مجموعی طور پر 8 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوئے ، حادثہ صبح 7 بج کر 19 منٹ پر ہوا جبکہ اداروں کو 7 بج کر 24 منٹ پر اطلاع موصول ہوئی۔ 

Watch Live Public News