ویب ڈیسک: مودی نے پہلگام فالس فلیگ کے ذریعےآپریشن سندور کا ڈرامہ رچایا مگر عالمی سطح پر مزید بے نقاب ہو گیا۔
دی وائر کی رپورٹ نے مودی سرکارکا جھوٹ پر مبنی ہر دعویٰ مسترد کر دیا۔ دی وائر نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ مودی سرکار نے پہلگام حملے سے پہلے سیکیورٹی کیوں فراہم نہ کی؟ 26 جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔ آپریشن سندور سے پہلے سرحدی علاقوں سے شہریوں کا انخلاء کیوں نہ کیا گیا؟ بھارتی گولہ باری سے 20 ہلاکتیں، ذمہ دار کون؟ مودی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے جنگ بندی کی بھیک مانگی، مگر سیز فائر کا اعلان امریکی صدر نے کیوں کیا؟ امریکی ثالثی کو ہمیشہ مسترد کرنے والا بھارت اب خود ٹرمپ کے قدموں میں کیوں گرا؟
دی وائر نے مزید سوالات کرتے ہوئے لکھا کہ پہلگام حملے کے اصل مجرم اب تک آزاد کیوں ہیں؟ بھارتی انتقامی کارروائی کے باوجود قاتل کہاں ہیں؟آپریشن سندور کے نتائج پر خاموشی، بھارتی فضائیہ کو نقصانات ہوئے یا نہیں؟ مودی حکومت کیا چھپا رہی ہے؟کیا بھارت اب شمالی کوریا یا روس بن چکا ہے؟ عوام کو سچ بتانے سے کیوں ڈر رہے ہیں؟ پلوامہ حملے کے اصل حقائق آج تک سامنے کیوں نہیں آئے؟ چھ سال بعد بھی مجرم آزاد کیوں ہیں؟ اگر بھارتی حکومت مستعد ہوتی تو پہلگام میں خونریزی نہ ہوتی، مودی حکومت کی نااہلی سے سوالات بڑھ گئے۔
دی وائر نے مزید لکھا کہ مودی سرکار صرف بدلہ لیتی ہے، حملے کیوں نہیں روکتی؟ کیا کسی وزیر سے جوابدہی ہوگی؟ بیساران میں 26 معصوم افراد کا قتل بھارتی حکومت کی سیکیورٹی ناکامی کا کھلا ثبوت ہے۔ مودی سرکار نے سیاحتی مقام پر کچھ دن قبل سیکیورٹی ختم کر کے عوام کو اپنی مدد آپ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔حملے کے وقت بیساران میں ایک بھی سیکیورٹی اہلکار موجود نہیں تھا۔پہلگام کے قاتل تاحال آزاد، آپریشن سندور کے باوجود کوئی گرفتاری نہ ہو سکی۔ایک دہشتگرد بھی نہیں پکڑا گیا جبکہ پاکستان کے خلاف آپریشن سندور لانچ کر دیا گیا۔
دی وائر نے زندہ بچ جانے والوں کی جانب سے کیا گیا سوال رپورٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اگر وی آئی پیز کے لیے سیکیورٹی ہے، تو عوام کے لیے کیوں نہیں ؟
دی وائر کے مطابق پہلگام حملے میں ڈیڑھ گھنٹہ تک مدد نہ پہنچی، بھارتی ریاست نے شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا۔ آپریشن سندور دہشتگردوں کے بجائے پاکستان پر الزام دھرنے کی سیاسی چال ثابت ہوا۔مودی سرکار دہشتگردوں کو پکڑنے کے بجائے پاکستان مخالف بیانیہ بنانے میں مصروف رہی۔ چھ سال گزر گئے، پلوامہ حملے کی تحقیقات کا کوئی نتیجہ نہ نکلا۔ بھارتی حکومت کی ایک اور انٹیلیجنس ناکامی،نہ پلوامہ کا نہ ہی پہلگام کا جواب ملا۔ بھارتی حکومت نے آپریشن سندور میں طیاروں کا نقصان چھپایا، رافیل طیاروں کی گمشدگی پر خاموشی طاری رہی۔ آپریشن سندور کے نام پر مودی سرکار آپریشنز پر آپریشنر کر رہی ہے جبکہ عوام کو سچ سے دور رکھا جا رہا ہے۔
دی وائر کا کہنا ہے کہ بھارتی جمہوریت میں جوابدہی پر مودی سرکار نے مکمل چپ سادھ لی، وزراء بچ نکلے، عوام قربان کردی گئی۔ پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششیں ناکام، عالمی میڈیا میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی سیکیورٹی ناکامیاں پاکستان کے خلاف جھوٹے حملوں کی بنیاد بنیں۔بھارتی میڈیا اور حکومت جنگی جنون میں عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔بھارت کی شفافیت سے دوری خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔