امریکی خارجہ امور کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر باب میننڈیز کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ڈیزاسٹر پیکج دیا جانا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خارجہ امور کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر باب میننڈیز نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ڈیزاسٹر پیکج دیاجانا چاہیے۔ امداد کے لیے انٹر نیشنل ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔ نیو جرسی میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر باب میننڈیز نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، 3 کروڑ لوگ گھروں سے محروم ہوئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیلاب سے متاثرہ پاکستان کو امداددینے کیلئے انٹر نیشنل ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔ سینیٹر باب میننڈیز نے کہا کہ پاکستان کو دی جانے والی امداد قطرے سے زیادہ نہیں ہے۔ انہوں نے امریکی حکومت سے درخواست کی ہے کہ امدادی رقم کے 20 ملین ڈالر جاری کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو ڈیزاسٹر پیکج دیاجانا چاہیے اور آئی ایم ایف سے بھی پاکستان کو مزید ریلیف ملنا چاہیے۔