9مئی مقدمات:''کیسزکا فیصلہ میری زندگی میں نہیں ہوسکتا''،شیخ رشید

9مئی مقدمات:''کیسزکا فیصلہ میری زندگی میں نہیں ہوسکتا''،شیخ رشید
کیپشن: 9مئی مقدمات:''کیسزکا فیصلہ میری زندگی میں نہیں ہوسکتا''،شیخ رشید

ویب ڈیسک: 9 مئی مقدمات کا 4 ماہ میں فیصلہ کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر شیخ رشید نے کہا ہے کہ اتنی جلدی 36 ہزار کیسز کا ٹرائل مکمل کرنا ناانصافی کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نہیں لگتا کہ ان کی زندگی میں کیسز کا فیصلہ ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کل سپریم کورٹ کی طرف سے تحریری حکم نامہ آگیا ہے کہ چار ماہ میں ٹرائل مکمل کیا جائے ۔چھتیس ہزار کیسز کو چار ماہ میں مکمل کرنا مشکل ہے ۔ان کیسز کا فیصلہ میری زندگی میں نہیں ہوسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کو مستحکم کرنے کے لیے صاف ٹرائل ضروری ہے۔ہم انصاف چاہتے ہیں۔ غریبوں کی حالت زار دیکھیں غریب دن بدن غریب ہورہا ہے۔چار ماہ میں ٹرائل مکمل کرنا ناانصافی کے زمرے میں آتا ہے۔میری ایپل ہے کہ چارہ ماہ میں کیس کے فیصلے کا ازسر نو جائزہ لیا جائے۔مجھے دس مقدمات کی نقول دی گئی ہیں حالانکہ میں اس ملک میں موجود ہی نہیں تھا۔ انصاف کی قبر کھودی جارہی ہے ۔ آج ذاتی طور پر عدالت سے استدعا کی ہے ہم ہر روز عدالتوں کے دھکے کھا رہے ہیں۔سب کو انصاف دیا جائے۔ 
انہوں نے مسیحی برادری کو بھی ایسٹر کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔

Watch Live Public News