امریکی ناظم الامور کی وزارتِ خارجہ طلبی، کشمیر پر امریکی سفیر کے بیان پرسخت ڈیمارش

امریکی ناظم الامور کی وزارتِ خارجہ طلبی، کشمیر پر امریکی سفیر کے بیان پرسخت ڈیمارش

(ویب ڈیسک) ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر برائے بھارت سرجیو گور کے دورے میں جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق بیان پر سخت ڈیمارش کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے بھارت میں امریکی سفیر کے مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے پر شدید احتجاج کیا گیا، امریکی سفیر برائے بھارت سرجیو گور کے دورے میں جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق بیان پر سخت ڈیمارش کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے جموں و کشمیر کو ’’ بھارت کا حصہ‘‘ قرار دینے کی سختی سے مذمت کر دی،جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے،جموں و کشمیر کا حتمی فیصلہ متعلقہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی سفیر کا غیر ذمہ دارانہ بیان جموں و کشمیر تنازع پر امریکا کے دیرینہ اور دستاویزی مؤقف کی نفی کرتا ہے، امریکی سفیر کا بیان بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی بالادستی سے متعلق امریکی عزم کے بھی منافی ہے،امریکا مقبوضہ جموں و کشمیر کے متنازع تشخص کے مطابق اپنے عوامی بیانات کو یقینی بنائے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق کے بعد  مقبوضہ جموں و کشمیر تنازع کے حل کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کو سراہا،امریکہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت سے متعلق ذمہ دارانہ مؤقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

Watch Live Public News