سموگ کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری

سموگ کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری
کیپشن: سموگ کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ  نے سموگ کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  جسٹس شاہد کریم نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وکیل ایل ڈی اے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ گرے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس سے متعلقہ رولز منظور ہو چکے ہیں، رولز بن چکے ہیں ریسائیکلنگ پلانٹ کے بغیر کوئی بھی کمرشل بلڈنگ تعمیر شروع نہیں کر سکتی، ممبران جوڈیشل کمیشن کی سی ٹی او لاہور کے ساتھ کرکٹ میچز میں ٹریفک کی صورتحال کے حوالے سے میٹنگ ہوئی۔

تحریری فیصلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ٹریفک کے رش والی جگہ پر مناسب پولیس اہلکار ٹریفک کو سنبھالنے کے لیے موجود ہونے چاہیے،جوڈیشل کمیشن کی جانب سے پانی کو محفوظ بنانے اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے حوالے سے بھی رپورٹ پیش کی گئی۔

تحریری فیصلے کے مطابق رپورٹ میں سولڈ ویسٹ کو ضائع کرنے کے پراجیکٹس اور گیسز کے استعمال کے حوالے بھی تحریر کیا گیا ہے،پنجاب بھر میں 400 فلوٹنگ ویٹلینڈ تالاب کی تجویز بھی سامنے آئی ہے،یہ تمام اقدامات قابل تعریف ہیں، پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی جوڈیشل کمیشن کے ممبران کو اپنی رپورٹس جمع کرواتی رہے،ایک کنال یا اس اسے زائد رقبے کے گھروں میں گرے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا ہونا لازمی شرط ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ممبران جوڈیشل کمیشن نے ماحولیاتی آلودگی اور پانی کی حفاظت کے لیے قابل ستائش کام سر انجام دیے ہیں، ممبران جوڈیشل کمیشن پاکستان سول ایوارڈ 2025 کے لیے نامزد کیے جانے کے مستحق ہیں،انوائرمنٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ممبران جوڈیشل کمیشن کی نامزدگی کے پراسیس کو شروع کیا جائے،وکیل پنجاب حکومت متعلقہ سیکرٹری کو عدالتی حکم سے آگاہ کریں،یہ توقع کی جاتی ہے کہ ایوارڈ کی سفارش کرنے والی کمیٹی ممبران جوڈیشل کمیشن کے نام آگے پہنچا دے گی۔

Watch Live Public News