(ویب ڈیسک ) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ آج غزہ میں بندوقیں خاموش ہوگئیں۔
اپنی صدارت کے آخری روز امریکی صدر بائیڈن نے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ "آج غزہ میں بندوقیں خاموش ہو گئی ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ "یہ سب سے مشکل مذاکرات میں سے ایک ہے جس کا میں حصہ رہا ہوں … لیکن ہم آج اس مقام تک پہنچے ہیں کیونکہ اسرائیل کی طرف سے حماس پر امریکاکی حمایت سے دباؤ ڈالا گیا ہے،"
بائیڈن نے غزہ میں حماس اور لبنان میں حزب اللہ کے کمزور ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’’اب خطہ بنیادی طور پر تبدیل ہو چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیکڑوں ٹرک غزہ کی شہری آبادی کی مدد کے لیے داخل ہو رہے ہیں۔
حماس کی قسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے ٹیلی ویژن پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ گروپ جنگ بندی معاہدے کا احترام کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ثالثوں پر زور دیتا ہے کہ وہ اسرائیل کو معاہدے کا احترام کرنے پر مجبور کریں۔
انہوں نے دعویٰ ہے کہ اس عمل کی کامیابی کا انحصار اسرائیل کی خیر سگالی پر ہوگا۔