ایس آئی ایف سی   کے تعاون سے پاکستان ترکی تجارتی تعاون میں نئی پیشرفت

ایس آئی ایف سی   کے تعاون سے پاکستان ترکی تجارتی تعاون میں نئی پیشرفت
کیپشن: ایس آئی ایف سی   کے تعاون سے پاکستان ترکی تجارتی تعاون میں نئی پیشرفت

ویب ڈیسک: اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی معاونت سے پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں دونوں برادر ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو ایک نئی جہت مل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایس آئی ایف سی کی بھرپور معاونت سے حکومت کے معاشی بحالی کے لیے اقدامات میں  تیزی، ترکی کے ساتھ سالانہ 5 ارب ڈالر  کےدو طرفہ تجارتی ہدف کے حصول کے لیے واضح اہداف مقرر کردیا۔اسلام آباد، استنبول ریل منصوبے کو تیزی سے مکمل کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

2023 سے  "اشیاء کی تجارت "کے معاہدے  کے تحت پاکستان کو ترکی کی مارکیٹ میں ترجیحی رسائی حاصل ہے،اس معاہدے کی بدولت پاکستان کو 261 ٹیرف لائنز جبکہ ترکی کو 130 اشیاء پر رعایت حاصل ہے، پاکستان کو ترکی کی منڈی میں ترجیحی رسائی حاصل ہونے سے  برآمدات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

ترکی سے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے  کے لیے ہوائی اڈوں، صحت اور ڈیجیٹل نظام میں معاہدوں پر بھی غور جاری ہے،شپ بریکنگ صنعت میں ترک کمپنیوں سے اشتراک بڑھانے اور سمندر و زمین میں وسائل کی تلاش کی ہدایات جاری کی ہے۔حکومت اور ایس آئی ایف سی   پاکستان اور ترکی کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News