پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصدپرآگئی

پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.14 فیصدپرآگئی
اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان میں کورونا کے وارکم ہونے لگے،مثبت کیسز کی شرح 2.14 فی صدپر آگئی. نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 991 نئے مریض رپورٹ ہوئے اور مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے. ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے ہونے والی اموات 21 مارچ کے بعد ایک روز میں سب سے کم اموات ہیں. این سی او سی کا کہنا ہے کہ اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 940 ہوگئی، فعال کیس 35 ہزار 491 ریکارڈ، 8 لاکھ 89 ہزار 787 مریض صحت یاب بھی ہو چکے. ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 21940 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 47 ہزار 218 ہوچکی ہے

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔