مودی کےشائننگ انڈیا کےدعوے حقیقت سےکوسوں دور، بھارتی معیشت زوال پذیر

مودی کےشائننگ انڈیا کےدعوے حقیقت سےکوسوں دور، بھارتی معیشت زوال پذیر
کیپشن: مودی کےشائننگ انڈیا کےدعوے حقیقت سےکوسوں دور، بھارتی معیشت زوال پذیر

ویب ڈیسک: بڑے بڑے انتخابی نعروں کے برعکس مودی کی ناقص معاشی کارکردگی کھل کرسامنے آگئی۔ 

نام نہاد بڑی معیشت کادعویٰ کرنے والی نااہل مودی کو برطانوی جریدہ" دی اکانومسٹ " نے آئینہ دکھا دیا۔

دی اکانومسٹ کے مطابق بھارت کی معیشت اتنی بڑی نہیں جتنی سمجھی جاتی ہے۔ گزشتہ سال دسمبر کی سرکاری رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھاکہ بھارت چوتھی بڑی معیشت بن چکا ہے۔

رواں سال فروری میں جاری ہونے والے نئےاعدادوشمار بھارتی معیشت کیلئے مایوس کن ثابت ہوئے۔ بھارت کا جی ڈی پی پہلے کے  مقابلے میں 3.3 فیصد کم رہا۔

معاشی ماہرین کے مطابق بھارت اب بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ایک رسک مارکیٹ بن چکا ہے کیونکہ بھارتی معیشت مسلسل تنزلی کاشکار ہے۔ مودی حکومت کی غیرمستقل معاشی پالیسیوں، بڑھتی بیروزگاری اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی نے بھارتی معیشت کی رفتار کو شدید متاثر کیا ہے۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا اقتصادی قوت بننےکا خواب ناکام مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سےزمین بوس ہوچکا ہے۔

Watch Live Public News