(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سے ملاقات کو اپنے لئے عزاز قرار دیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسید عاصم منیر نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سے ملاقات کو اپنے لئے عزاز قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات انتہائی خوش گوار ماحول میں ہوئی، دونوں رہنماؤں نے خوش گوار ماحول میں متعدد اور وسیع معاملات پر بات کی،۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران پاک- امریکی تعلقات مفصل طریقے سے زیرِ بحث آئے،ایران - اسرائیل جنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان شاید ایران کو بہتر سمجھتا ہے،میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا انڈیا کے ساتھ جنگ ختم کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، امریکا پاکستان کے ساتھ ٹریڈ کرنے جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ اور آرمی چیف کی ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی،صدر ٹرمپ نے آرمی چیف کی پاکستان سے لگن اور عزم کی تعریف کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جاری دورہ امریکا کے دوران مزید اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔