(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتاہوں۔
امریکی صدرٹرمپ نے انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کے ساتھ میرے تعلقات بہت اچھے ہیں لیکن انہیں تھوڑا سا قابو میں رکھنا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکوں گا۔میرے بغیر اسرائیل کواب تک کچل دیا جاتا،۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتاہوں،۔