پرویز الہٰی کےکاغذات نامزدگی جمع کرانےسےروکنےکی درخواست کا تحریری فیصلہ

پرویز الہٰی کےکاغذات نامزدگی جمع کرانےسےروکنےکی درخواست کا تحریری فیصلہ
کیپشن: پرویز الہٰی کےکاغذات نامزدگی جمع کرانےسےروکنےکی درخواست کا تحریری فیصلہ

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی سمیت 5 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق سلیم شیخ نے قیصرہ الہٰی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پرویز الہٰی سمیت 5 امیدواروں کی درخواستوں کو نمٹا دیا۔

عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ پرویز الہٰی سمیت 5 امیدواروں کی درخواستوں کو چیف الیکشن کمشنر کو بھجوایا جاتا ہے، چیف الیکشن کمشنر خود موقف سن کر مناسب حکم جاری کریں۔ 

Watch Live Public News