ویب ڈیسک: کئی ماہ سے تنخواہ نہ ملنے میو ہسپتال میں ملازم نے خود سوزی کی کوشش کی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے چوکیدار عثمان نے دل برداشتہ ہو کر خود پر پٹرول چھڑک لیا۔ عثمان نے پٹرول چھڑکنے کے بعد خود کو آگ لگانے کی کوشش کی۔ تاہم موقع پر موجود دیگر ملازمین نے عثمان کو آگ لگانے سے بچا لیا۔
بتایا گیا ہے کہ عثمان کی ہسپتال انتظامیہ نے کئی ماہ سے تنخواہ بند کی ہوئی ہے۔ عثمان نے اپنی تنخواہ کی بحالی کے لیے متعدد بار انتظامیہ سے درخواست کی۔ دل برداشتہ ہو کر آج عثمان نے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی۔
ایم ایس میواسپتال ڈاکٹر احتشام الحق نے معاملے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ جلد ہی ایسے ملازمین کی تنخواہیں بحال کر دیں گے۔