امن پسند قوم ہیں،اگر بھارت نے اکسایا یا حملہ کیا تو ردعمل وحشیانہ ہوگا،ڈی جی آئی ایس پی آر

امن پسند قوم ہیں،اگر بھارت نے اکسایا یا حملہ کیا تو ردعمل وحشیانہ ہوگا،ڈی جی آئی ایس پی آر
کیپشن: امن پسند قوم ہیں،اگر بھارت نے اکسایا یا حملہ کیا تو ردعمل وحشیانہ ہوگا،ڈی جی آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک: معرکہ بنیان مَّرْصُوْص کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آراحمد شریف چودھری نے ترک انادولو نیوز ایجنسی کو حالیہ صورتحال میں انٹرویو دیا ہے۔ 

ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف کا واضح طور پر کہنا تھا کہ’’ پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک ہے‘‘۔ پاکستان میں جنوری 2024 سے اب تک 3700 سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات ہو چکے ہیں۔ان 17 ماہ سے بھی کم عرصے میں 3896 افراد جاں بحق ہوئے  جن میں سے 1314 شہید ہیں۔ 2500 سے زیادہ اپنے اعضاء کھو چکے ہیں، ہمارے لاکھوں لوگ جان کی بازی ہار چکے ۔اس ساری دہشت گردی کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی بھارت کر رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ   کشمیر میں یا بھارت میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ بھارتی جبر کی وجہ سے اندرونی مسئلہ ہے۔ کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازعہ ہے۔ بھارت کشمیر کو حل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا  بلکہ وہ جبر سے اسے اندرونی مسئلہ  بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ہم ایک امن پسند قوم ہیں، اگر بھارت نے ہمیں اکسایا یا حملہ کیا تو ہمارا ردعمل تیز اور وحشیانہ ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت امریکا نہیں، اور پاکستان افغانستان نہیں ہے۔ بھارت اسرائیل نہیں ہے اور پاکستان  فلسطین نہیں ہے۔ پاکستان، بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا۔ بھارت جتنی جلدی یہ بات سمجھ جائے گا یہ علاقائی اور عالمی امن کیلئے اچھا ہوگا۔ بھارت پہلگام واقعہ میں پاکستان کو مورد الزام ٹھہرا کر کوئی بھی ثبوت دینے میں ناکام رہا۔نئی دہلی حکومت ان واقعات کو دہشت گردی کے بہانے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق جعفرایکسپریس پر حملہ کرنے والی بی ایل اے نے کھلے عام بھارت سے فوجی مدد کی درخواست کی تھی۔نئی دہلی میں کچھ رہنماؤں، سیاست دانوں اور ریٹائرڈ جنرلوں نے بی ایل اے کی حمایت میں بیانات دیے تھے۔حالیہ کشیدگی میں بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے جن میں سے تین رافیل تھے۔پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے لیکن نئی دہلی اسے ماننے کو تیار نہیں۔

Watch Live Public News