رومانیہ: یورپی یونین کے حامی امیدوار نکوسرڈین صدارتی انتخاب جیت گئے

رومانیہ: یورپی یونین کے حامی امیدوار نکوسرڈین صدارتی انتخاب جیت گئے
کیپشن: رومانیہ: یورپی یونین کے حامی امیدوار نکوسرڈین صدارتی انتخاب جیت گئے

ویب ڈیسک: رومانیہ میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں یورپی یونین کی حمایت یافتہ امیدوار اور بخارسٹ کے میئر نکوسرڈین (Nicusor Dan) نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، نکوسرڈین نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدوار جارج سیمیون (George Simion) کو شکست دی۔

انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد ابتدا میں سیمیون نے نتائج کو چیلنج کیا، تاہم بعد میں شکست تسلیم کرتے ہوئے مخالف امیدوار کو مبارکباد دی۔

اس کامیابی کو رومانیہ کے یورپی یونین کے ساتھ قریبی تعلقات کی حمایت میں عوامی مینڈیٹ قرار دیا جا رہا ہے، جو ملکی و خارجہ پالیسی میں اہم پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔

Watch Live Public News