ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا روسی صدر پوتن سے ٹیلی فون پر2گھنٹے بات ہوئی، صدر پوتن سے بات چیت بہتر رہی، یقین ہے روس اور یوکرین سیز فائر کے لیے بات چیت شروع کر دیں گے ۔
تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ زیادہ اہم روس، یوکرین جنگ کا خاتمہ ہے، روس جنگ کے خاتمے کے بعد امریکی سے بڑے پیمانے پر تجارت کرنا چاہتا ہے، یہ روس کے پاس روزگار اور وسائل پیدا کرنے کا بھرپور موقع ہے۔
امریکی صدر کا کہناتھا کہ اسطرح یوکرین بھی تعمیر نو کے عمل میں تجارت سے فائدہ حاصل کر سکتا ہے،یوکرینی صدر اور یورپی کمیشن کے صدر کو بھی پوتن سے ہوئی بات سے آگاہ کیا، فرانس، اٹلی ، جرمنی اور فن لینڈ کے سربراہوں کو بھی پوتن کی باتوں سے آگاہ کیا۔