(ویب ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ کے ایران پر حملہ نہ کرنے کے بیان کے بعد قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل عدم استحکام کا شکار ہیں ۔صدر ٹرمپ کے ایران پر حملہ نہ کرنے کے بیان کے بعد قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی منڈی میں گزشتہ روز کے مقابلے 1.49 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ برینٹ کروڈ کی قیمت 1.49فیصد کمی سے 110.43 ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔ایک ماہ کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت میں 21.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مربن کروڈ کی قیمت 1.54 فیصد کمی سے 106.62 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔ایک ماہ کے دوران مربن کروڈ کی قیمت میں 17.83 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 1.05 فیصد کمی سے 103.28 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک ماہ کے دوران ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت میں 22.23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ڈبلیو ٹی آئی مڈ لینڈ کی قیمت 3.3 ٖفیصد اضافے سے 110.04 ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔