امریکی صدر نے سعودی عرب کو نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا

امریکی صدر نے سعودی عرب کو نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا
کیپشن: امریکی صدر نے سعودی عرب کو نان نیٹو اتحادی قرار دیدیا

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو "اہم نان نیٹو اتحادی" قرار دے دیا۔ وائٹ ہاؤس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں ایلون مسک اور کرسٹیانو رونالڈو بھی موجود تھے۔

صدر ٹرمپ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹیجک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔ انہوں نے کہا، " سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات تاریخی ہیں اور ہم ان کو مزید مضبوط بنائیں گے۔"

ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے قیام کے قریب پہنچنے کی بات بھی کی، اور کہا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ہے۔ "غزہ بورڈ آف پیس میں کئی ممالک کے سربراہان مملکت ہوں گے"۔

 صدر نے حماس کی جانب سے اسرائیلی خاندانوں کو مزید یرغمالیوں کی لاشیں حوالے کرنے کی خبر بھی دی۔

سعودی ولی عہد نے ٹرمپ کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے امریکا کے ساتھ تعلقات بہترین ہیں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے دوران، وائٹ ہاؤس نے اعلامیہ جاری کیا کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سول نیوکلیئر معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

ٹرمپ نے سعودی عرب کے لیے ایک بڑے دفاعی پیکج کی منظوری بھی دی، جس کے تحت سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے اور تقریباً 300 ٹینک فراہم کیے جائیں گے۔

Watch Live Public News