برطانیہ:1سال میں 1 لاکھ سے زائد کاریں چوری،وجہ بھی سامنے آگئی

برطانیہ:1سال میں 1 لاکھ سے زائد کاریں چوری،وجہ بھی سامنے آگئی
کیپشن: برطانیہ:1سال میں 1 لاکھ سے زائد کاریں چوری،وجہ بھی سامنے آگئی

ویب ڈیسک: برطانیہ میں گزشتہ برس کار چوری کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2024 کے دوران ملک بھر سے 1 لاکھ 19 ہزار سے زائد گاڑیاں چوری ہوئیں، جن کی اوسط روزانہ تقریباً 320 بنتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جدید ٹیکنالوجی، خصوصاً ’’ کی لیس انٹری‘‘ سسٹم، کار چوری میں اضافے کی بڑی وجہ بن رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چور الیکٹرانک ڈیوائسز کے ذریعے گاڑی کی چابی کا سگنل باآسانی پکڑ لیتے ہیں اور چند منٹوں میں نئی ماڈل کی کار لے اُڑتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تیزی سے بڑھتے جرائم کے باعث برطانوی حکومت نے سخت قوانین نافذ کیے ہیں۔ نئے قانون کے تحت ایسے الیکٹرانک آلات رکھنا یا شیئر کرنا جرم قرار دے دیا گیا ہے، اور اس خلاف ورزی پر 5 سال تک قید کی سزا مقرر کی گئی ہے۔

Watch Live Public News