(ویب ڈیسک) افغان طالبان حکومت کی آمرانہ پالیسیوں نے افغانستان میں میڈیا ایک بار پھر خاموش کرا دیا۔
پاکستان مخالف پروپیگنڈا سے انکار پر افغان طالبان نے دوسرے بڑے نجی چینل شمشاد نیوز کی نشریات بند کردیں ۔
ذرائع کے مطابق افغان طالبان حکومت نے شمشاد نیوز کی ٹی وی، ریڈیو اور سوشل میڈیا سروسز یکساں طور پر معطل کر دیں،قومی ٹیلی ویژن کی نشریات تین صوبوں قندھار، تخار اور بادغیس میں معطل کی گئیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ بندش کی وجہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنا اور طالبان حکومت کا مؤقف نشر نہ کرنا ہے۔
افغان جرنلسٹس سینٹر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں میڈیا پر دباؤ میں تشویش ناک حد تک اضافہ اور آزادیِ اظہار مزید محدود کر دی گئی ہے۔
طالبان کے مذہب کی آڑ میں بنائے گئے نام نہاد قوانین نے میڈیا کی آزادی سلب کر لی ۔افغان طالبان کے سخت گیر فیصلے پہلے بھی افغان خواتین اور صحافیوں کیلئے جبر کا ماحول پیدا کر چکے ہیں ۔ پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے کا انتقام لینا طالبان کی تنگ نظری اور جہالت کی علامت ہے۔