چین نے حملہ کیا تو تائیوان کا دفاع کرینگے: امریکی صدر

چین نے حملہ کیا تو تائیوان کا دفاع کرینگے: امریکی صدر
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ واشنگٹن تائی پے کی آزادی کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا۔ لیکن اگر  امریکا کسی بھی چینی حملے کے خلاف تائیوان کا دفاع کرے گا۔ انہوں نے یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ سے متعلق امریکی صدر نے کہا روسی صدر پوٹن ہمارے ارادے کو توڑ نہیں سکتا۔ امریکا یوکرین کی اس وقت تک مدد کرتے رہے گا جب تک اسے ضرورت رہے گی۔ سی بی ایس کے پروگرام ’’ 60 منٹس‘‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر بائیڈن نے کہا یوکرین جنگ نہیں ہار رہا بلکہ کچھ علاقوں میں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔ اس کی وجہ یوکرین کو دی جانے والی بڑی امداد اور یوکرین عوام کی بے مثال بہادری اور عزم ہے۔ امریکی صدر نے کہا روس کی یوکرین سے مکمل بے دخلی اور اس کی خودمختاری کو تسلیم کرنا اور یوکرینی عوام کا روس کو ہزیمت کا شکار کرنا ہی جنگ میں یوکرین کی کامیابی ہے۔ ان حالات سے معلوم ہوگیا کہ روس اتنا اہل اور قابل نہیں جتنا لوگ اس کے بارے میں سوچ رہے تھے۔ روس یوکرین کے بے گناہ شہریوں کا خون بہا رہا اور وہاں پر تباہی پھیلا رہا، اس سب کو فتح نہیں کہا جاسکتا بلکہ یہ تو ایک گھناؤنی حرکت ہے، اسے فتح سمجھنا مشکل ہے۔ اپنے انٹرویو میں جو بائیڈن نے کہا امریکہ کافی عرصہ سے ہی ’’ون چائنہ پالیسی‘‘ سے اتفاق کرتا ہے۔ تائیوان اپنی آزادی کا فیصلہ خود کرتا ہے، ہم تائیوان کی آزادی کیلئے متحرک ہیں نہ اس کی حوصلہ افزائی کررہے ، یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔ امریکی صدر سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکی افواج تائیوان کا دفاع کریں گی تو انہوں نے کہا جی ہاں اگراسے غیر معمولی حملے کا نشانہ بنایا گیا تو۔ ان سے پھر پوچھا گیا کہ اگر چین نے تائیوان پر حملے کا فیصلہ کیا تو کیا امریکی مردو خواتین تائیوان کا دفاع کرینگے تو جواب میں بائیڈن نے ہاں میں جواب دیا۔ جو بائیڈن کے اس انٹرویو کے بعد وائٹ ہاؤس کے ایک ذریعہ نے کہا کہ امریکی پالیسی باضابطہ طور پر تبدیل نہیں ہوئی۔ امریکہ یہ نہیں بتائے گا کہ وہ جزیرہ تائیوان کا دفاع کرے گا یا نہیں تاہم یہ مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کا اپنا فیصلہ ہے۔ یوکرین روس جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافے پر امریکی صدر نے کہا کہ ہماری انتظامیہ نے امریکی صارفین پر قیمتوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے بہت کچھ کیا ہے۔ ان اقدامات میں ایک یہ ہے کہ ہم نے سٹریٹجک ریزروز میں سے یومیہ 10 لاکھ بیرل عوام کیلئے جاری کیا۔ میرے خیال میں ہم اچھی صورتحال میں ہیں۔ انہوں نے کہا روسی صدر یوکرین کے معاملہ پر ہماری مرضی توڑنے کی کوشش کریں گے اور ایسا کرنے کے لیے تیل کی قیمتوں کو استعمال کریں گے۔ لیکن روس سے متعلق معاملات پر امریکہ کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ بہتر پوزیشن میں ہے۔ پوٹن کچھ عرصہ سے امریکہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہے لیکن اس میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ امریکی صدر کا یہ انٹرویو پیر کے روز نشر کیا گیا۔ اس انٹرویو میں بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ کرونا کی وبا ختم ہو چکی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔