چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے.

ذرائع کے مطابق نئی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رمیز راجہ کو فارغ کرنےکا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم شہباز شریف نئے چیئرمین پی سی بی کیلئے گورننگ بورڈ کو 2 نام بھجوائیں گے ، گورننگ بورڈ دو میں سے ایک نام کا انتخاب کریں گے ، نجم سیٹھی ایک بار پھر چئیر مین پی سی بی کے لئے فیورٹ امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں. دوسری جانب رمیز راجہ کی جانب سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا . علاوہ ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کی ڈائریکٹرز اور دیگر اسٹاف سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے عہدیداران کو کام پر فوکس کرنے کو کہا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ مجھے کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے تو اب غیر یقینی کی صورتحال ختم ہو جانی چاہے۔

خیال رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ 13 ستمبر 2021 کو پی سی بی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ عمران خان حکومت کی تبدیلی کے بعد رمیز راجہ کے مستقبل پر بھی سوالات کھڑے تھے اور انہوں نے گزشتہ دنوں عہدے سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔