بیٹے نےباپ کو "خلائی مخلوق"سمجھ کر قتل کردیا

بیٹے نےباپ کو
کیپشن: بیٹے نےباپ کو "خلائی مخلوق"سمجھ کر قتل کردیا

ویب ڈیسک: امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا، جہاں ایک شخص نے اپنے ہی والد کو ’’ خلائی مخلوق‘‘ سمجھ کر چاقو کے وار سے قتل کر دیا۔ پولیس نے مجرم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات  کے مطابق 39 سالہ جائمے ایڈریان نے اپنے 74 سالہ والد وکٹر گیرارڈو کونٹریراس کو قتل کرنے کے بعد جسم کے کئی حصے چاک کر دیے۔

  پولیس کے مطابق ملزم نے دعویٰ کیا کہ اس کا والد انسان نہیں بلکہ کوئی غیر زمینی مخلوق تھا جسے ختم کرنا ضروری تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول کے جسم پر شدید زخموں کے نشانات، گلا کٹا ہوا اور چہرے پر ضربات کے نشانات نمایاں تھے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے نفسیاتی الجھنوں کے باعث یہ ہولناک قدم اٹھایا۔

جائمے ایڈریان نے اپنے بیان میں مزید دعویٰ کیا کہ ’’میرے والد کی حقیقت ظاہر ہو چکی تھی، وہ خلائی مخلوق تھا اور اب وہ جنت میں ہے۔‘‘

وکٹر مارٹن کونٹریراس مقتول کے دوسرے بیٹے، نے والد کی لاش اس وقت دریافت کی جب وہ گھر پہنچا اور شدید بدبو محسوس کی۔ اندر داخل ہونے پر اس نے والد کو خون میں لت پت حالت میں چادر کے نیچے پایا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف قتل اور جسم کی بے حرمتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Watch Live Public News