امریکا کیساتھ مزید مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں،اسماعیل بقائی

امریکا کیساتھ مزید مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں،اسماعیل بقائی
کیپشن: امریکا کیساتھ مزید مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں،اسماعیل بقائی

ویب ڈیسک: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے اپنے حالیہ بیان میں واضح کیا ہے کہ ایران نے پاکستان میں مذاکراتی ٹیم نا بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مزید مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں۔ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور کے حوالے سے کوئی منصوبہ نہیں۔

اسماعیل بقائی نے الزام عائد کیا کہ سابقہ مذاکرات کے دوران اپنے اوپر امریکی حملوں کو نہیں بھول سکتے۔ امریکا نے بحری ناکہ بندی کر کے سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی۔ امریکہ نے آغاز میں ہی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ، ہم نے پاکستانی ثالث کو اس سے آگاہ کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ اپنے قومی مفادات کا دفاع جاری رکھیں گے۔ امریکا اور صیہونی نئی جارحیت شروع کرنا چاہتے ہیں تو ہماری مسلح افواج بھرپورجواب دیں گی۔ امریکہ گزشتہ تجربات سے سبق نہیں سیکھ رہا۔

Watch Live Public News