ویب ڈیسک:چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے کہا آج تک کوئی لیڈر میرٹ پر نہیں آیا، نہ ہی آئین پاکستان پر عمل ہورہا ہے۔منتخب وزیراعظم کو ہٹا دیا جاتا ہے مگر کوئی باہر نہیں نکلتا،ملکی بہتری کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔پاکستان کی ترقی کیلئے لیڈرشپ کرائسسز پر قابو پانا اور انتظامی اصلاحات کرنا ہوں گی۔
ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان کے زیر اہتمام سپیریئر یونیورسٹی میں خصوصی سیمینار کا انعقاد ہوا، سمینار میں چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نےمہمان خصوصی شرکت کی، چیئرمین ایپ سپ، پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن بھی سمینار میں شریک ہوئے۔
پاکستان کی ہائر ایجوکیشن پرائیویٹ سیکٹر کی جماعت ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان کے زیر اہتمام " 2030 کا پاکستان: چیلنجز، امکانات اور نئی راہیں" کے موضوع پر ایک نہایت معلوماتی اور راہنمائی سے بھر پور سیشن کا انعقاد کیا۔
چیئرمین پنجاب گروپ میاں عامر محمود نے مہمان خصوصی شرکت کی اور طلباء و طالبات سے موضوع کے حوالے سے نہایت معلوماتی گفتگو کی۔ اس موقع پر چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمان نے خصوصی شرکت کی۔
سمینار سے خطاب کرتے ہوئے میاں عامر محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کی بنیادی شرط ہے بہترین گورننس اور لیڈرشپ کے کرائسس پر قابو پانا اور جلد از جلد صوبائی گورننس سٹرکچر میں اصلاحات کا نفاذ کرنا۔انھوں نے ایپ سپ کے پلیٹ فارم سے اس انقلابی تحریک کا تفصیلی ڈھانچہ پیش کیا۔
خطاب کے بعد سٹوڈنٹس نے سوال و جواب میں بھر پور حصہ لیا اور موضوع سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔
سیمینار کے اختتام پر چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور انھیں ایپ سپ کی جانب سے یادگاری سوونیئر پیش کیا۔