سپریم لیڈر پر حملہ ہوا تو جہاد کا فتوی جاری کیا جائے گا، ایرانی پارلیمنٹ کا اعلان

سپریم لیڈر پر حملہ ہوا تو جہاد کا فتوی جاری کیا جائے گا، ایرانی پارلیمنٹ کا اعلان

(ویب ڈیسک) ایرانی پارلیمنٹ نے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ  پر حملے کی صورت میں جہاد کی وارننگ دے دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی نے منگل کے روز کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای پر کسی بھی حملے کی صورت میں جہاد کا اعلان کیا جائے گا۔

پارلیمانی کمیٹی کے بیان میں کہا گیا "سپریم لیڈر پر کسی بھی حملے کا مطلب پوری اسلامی دنیا کے ساتھ جنگ کا اعلان ہوگا، اور اس کے لیے اسلامی علما کی جانب سے جہاد کے فرمان کے اجراء اور دنیا کے تمام حصوں میں اسلام کے سپاہیوں کے ردِعمل کا انتظار کیا جائے گا۔"

خیال رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی اس وقت بڑھ گئی ہے جب ایران میں پرتشدد احتجاجی مظاہروں  کی  امریکی صدر ٹرمپ نے حمایت کی۔ان پرتشدد مظاہروں میں پولیس اہلکاروں سمیت سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے۔جس کے بعد ایران نے کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا۔

جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اس کے نتیجے میں واشنگٹن کی جانب سے ردِعمل آ سکتا ہے۔

Watch Live Public News