خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی، حلف برداری نہ ہو سکی

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی، حلف برداری نہ ہو سکی
کیپشن: خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی، حلف برداری نہ ہو سکی

ویب ڈیسک: صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے ہونے والا خیبر پختونخوا اسمبلی کا 2 گھنٹے سے زائد وقت کی تاخیر سے شروع ہوا تاہم اجلاس شروع ہوتے ہی ایوان میں کورم کی نشاندہی کر دی گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق  اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت اسمبلی اجلاس اڑھائی گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا، پی ٹی آئی کے ارکان کی جانب سے اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا، اجلاس شروع ہوتے ہی حکومتی ارکان نے کورم کی نشاندہی کر دی۔

شیر علی ارباب کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر اسپیکر بابر سلیم سواتی نے گنتی کی ہدایت کی، حکومتی بنچ پر صرف 3 ارکان موجود تھے۔

حکومتی ارکان نے کہا کہ کورم پورا نہیں، اجلاس نہیں ہو سکتا جس پر اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان سے کہا کہ آپ کے ارکان نا سمجھ ہیں، انہیں سمجھا دیں۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ کا کہنا تھا کہ ایسا کب تک چلے گا، ایک سال سے زائد عرصہ ہو گیا ہے لیکن اراکین سے حلف نہیں لیا جا رہا اگر اسپیکر حلف نہیں لے گا تو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے پاس درخواست لے کر جائیں گے جو اراکین سے حلف لیں گے۔

پیپلز پارٹی کے رکن احمد کنڈی نے کہا کہ آپ منتخب ارکان کو حلف لینے سے روک نہیں سکتے، آپ تلاوت کے دوران کورم کی نشاندہی نہیں کر سکتے، پہلے بھی ذمہ داران نے حلف لینے سے انکار کیا تو پھر دوسرے لوگوں نے حلف لے لیا۔

ن لیگی رکن اسمبلی صوبیہ شاہد نے اسپیکر سے کہا کہ اگر آپ حلف نہیں لیتے تو ہم چیف جسٹس کو یہاں سے خط لکھ دیتے ہیں۔

 خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر نے گنتی پر ارکان کو بتایا کہ اس وقت اسمبلی میں ارکان کی تعداد 25 ہے، اب کیا کریں جب کورم پورا نہیں، اس کے بعد اسپیکر کی ہدایت پر گھنٹیاں بجنا شروع ہوگئیں۔

اسپیکر بابر سلیم سواتی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ کورم پورا نہیں ہے، خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 24 جولائی تک ملتوی کیا جاتا ہے، اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہی اسپیکر اسمبلی اٹھ کر چلے گئے، اجلاس ملتوی ہونے پر حکومتی ارکان نے جشن منایا۔

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی  کا جلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ 

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا۔کے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لیے آج ہونے والا اجلاس دو گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد شروع ہوا۔ اجلاس کے لیے اپوزیشن اراکین ایوان پہنچ گئے تاہم پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو اسمبلی ہال کے بجائے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت ہوا جس میں اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف نہ ہونے سے کل سینٹ کا الیکشن خطرے میں پڑ گیا

سینٹ کی 11 خالی نشستوں پر الیکشن کل ہوں گے، الیکشن کمیشن زرائع  نے کہا کہ سینٹ کے لیے ایوان کا مکمل ہونا لازمی ہے، الیکشن کمیشن اور پولنگ عملہ کل اسمبلی جائیں گے وہاں جاکر ہی کچھ فیصلہ ہوگا۔ الیکشن کمیشن زرائع  نے کہا کہ الیکشن شیڈول جاری ہوا ہے اس پر عمل کریں گے۔

Watch Live Public News