شراب پی کر جہاز اُڑانا امریکی پائلٹ کو مہنگا پڑگیا

شراب پی کر جہاز اُڑانا امریکی پائلٹ کو مہنگا پڑگیا

ویب ڈیسک: امریکی پائلٹ کو شراب پی کر جہاز اڑانے کی کوشش کافی مہنگی پڑ گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایڈنبرا سے نیویارک جانے والے مسافر طیارے کو اڑانے سے قبل شراب کی حد سے تجاوز کرنے والے امریکی پائلٹ کو 10 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق 63 سالہ لارنس رسل کو گذشتہ برس 16 جون کو ایئر پورٹ پر سیکیورٹی افسران نے چیک کیا تھا، ان کے پاس سے شراب کی 2 بوتلیں برآمد ہوئی تھیں جس میں سے ایک آدھی خالی تھی۔

غیرملکی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ سانس کے ٹیسٹ سے انکشاف ہوا کہ امریکی پائلٹ نے قانونی حد سے دوگنا زیادہ شراب پی ہوئی تھی۔