ٹرمپ ایران کیساتھ کوئی تباہ کن معاہدہ نہیں کریں گے،وائٹ ہاؤس

ٹرمپ ایران کیساتھ کوئی تباہ کن معاہدہ نہیں کریں گے،وائٹ ہاؤس
کیپشن: ٹرمپ ایران کیساتھ کوئی تباہ کن معاہدہ نہیں کریں گے،وائٹ ہاؤس

ویب ڈیسک: وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کو ایران کے ساتھ کسی “ تباہ کن معاہدے” کی طرف نہیں لے جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ اگر ایران کے ساتھ کوئی ڈیل طے پاتی ہے تو وہ عالمی سطح پر امن، سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ جلد ممکن ہے، تاہم وہ عجلت میں کوئی ناقص یا کمزور ڈیل نہیں کریں گے۔ انہوں نے میڈیا میں آنے والی ان خبروں کو مسترد کیا کہ وہ کسی دباؤ میں آ کر مذاکرات کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے مزید بتایا کہ جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔ ان کے مطابق ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانے تک بحری ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی۔

Watch Live Public News