1یا 2 دن میں معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر دوبارہ بمباری کریں گے، امریکی صدر

1یا 2 دن میں معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر دوبارہ بمباری کریں گے، امریکی صدر

(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نےایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ 1یا 2 دن میں معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر دوبارہ بمباری کریں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی چینل کو انٹرویو میں کہا کہ ہم نے کل ایک جہاز پکڑا جس پر کچھ ایسی چیزیں موجود تھیں جو اچھی نہیں تھیں۔شاید یہ چین کی طرف سے ایران کیلئے  ایک تحفہ تھا،جس پر میں حیران ہوں، مجھے لگتا تھا کہ میرا صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک سمجھوتہ ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم مکمل طور پر دوبارہ تیار ہو چکے ہیں،  اب ہم جنگ بندی سے پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور ہیں۔ہم نے جنگ بندی کا فائدہ اٹھا کر اپنے ہتھیار اور وسائل دوبارہ جمع کیے، اورایران نے بھی شاید کچھ حد تک دوبارہ تیاری کر لی ہو۔

امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس وقت آبنائے ہرمزمکمل طورپرہمارے کنٹرول میں ہے ،میرے خیال میں ہم اس معاملے کو ایک گریٹ ڈیل کےساتھ ختم کرنےوالےہیں ، ایران کےپاس ڈیل کےسواکوئی اور چارہ نہیں ہے۔

اینکر نے امریکی صدر سے سوال پوچھا کہ کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ اگر آج اور کل کسی معاہدے پر دستخط کا امکان نہ ہوا تو آپ ایران پر دوبارہ بمباری شروع کر دیں گے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ جی ہاں، میں سمجھتا ہوں کہ ایران پربمباری دوبارہ شروع ہو سکتی ہے۔

صدر ٹرمپ نے  اعلان کیا کہ وہ   جنگ بندی میں کسی قسم  کی توسیع نہیں چاہتے۔ہم نے یہ جنگ مکمل طور پر جیت لی ہے۔انہوں نے کہا کہ  کاش آپ وہ گفتگو سن سکتے جو ہماری ایرانیوں کے ساتھ ہوتی ہے،میں ایران کےساتھ  ایک اچھا معاہدہ کرنا چاہتا ہوں،ایسے لوگوں کے دباؤ میں آ کر جلدی نہیں کرنا چاہتا جو درحقیقت غداری کے مرتکب ہو رہے ہیں۔میں ہوتا تو ویتنام کی جنگ فوری طورپر جیت لیتا۔

امریکی صدر نے انٹرویو میں کہا کہ اگرمتحدہ عرب امارات کوکئی مسئلہ درپیش  ہواتومیں اسے حل کروں گا ، امارات ایک اچھاملک ہے اس کےساتھ کرنسی کےتبادلے کی تجویز زیرغورہے، ہمارے مشرق وسطیٰ کے اتحادی نیٹوسے بہت بہترہیںِ۔

Watch Live Public News