ویب ڈیسک: عام انتخابات کے بعد مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے لیے گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ فارم 33 میں نام والے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدوار گوشوارے جمع کرائیں، گوشوارے جمع نہ کرانے پر امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری نہیں کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی حمایت یافتہ 82 ایم این ایز سنی اتحاد کونسل میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ سندھ سے کامیاب 9 ایم پی ایز بھی سنی اتحاد کونسل کو پیارے ہوئے ہیں۔
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے ایم این ایز کی فہرست اور بیان حلفی الیکشن کمیشن میں جمع کرادیئے ہیں۔