(ویب ڈیسک )کراچی میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے بیرونِ ملک سے درآمد ہونے والے پرانے اور استعمال شدہ موبائل فونز کے لیے نئی کسٹمز ویلیوز مقرر کر دی ہیں۔ یہ نئی ویلیوز صرف استعمال شدہ اور پرانے فونز پر لاگو ہوں گی۔
اس فیصلے کے بعد ان موبائل فونز پر ادا کیا جانے والا مجموعی پی ٹی اے ( PTA) ٹیکس نمایاں طور پر کم ہو گیا ہے۔ اس تبدیلی سے ایپل، سام سنگ، گوگل اور ون پلس سمیت کئی مشہور برانڈز متاثر ہوئے ہیں۔
پاکستان میں iPhone 15 سیریز کے لیے نئی PTA ٹیکس تفصیلات اس طرح ہیں ۔
iPhone 15 سیریز پر PTA ٹیکس:
iPhone 15 کو امریکا میں 799 ڈالر میں لانچ کیا گیا تھا، لیکن اس وقت اس کا استعمال شدہ یا ریفربشڈ ماڈل تقریباً 300 سے 400 ڈالر میں دستیاب ہے۔ حساب کتاب کو آسان رکھنے کے لیے ہم 350 ڈالر کی قیمت لیتے ہیں، جو موجودہ ڈالر ریٹ کے مطابق تقریباً 97,800 روپے بنتی ہے۔
نئی کسٹمز ویلیو کے مطابق:
iPhone 15 پر PTA ٹیکس
CNIC پر: 34,101 روپے
پاسپورٹ پر: 31,640 روپے
متوقع کل قیمت: تقریباً 130,000 روپے یا اس سے زائد
iPhone 15 Plus کی استعمال شدہ قیمت تقریباً 370 ڈالر (تقریباً 103,465 روپے) بنتی ہے۔
پی ٹی اے ٹیکس
CNIC پر: 46,068 روپے
پاسپورٹ پر: 40,448 روپے
متوقع کل قیمت: تقریباً 145,000 روپے یا اس سے زائد
iPhone 15 Pro کی قیمت تقریباً 400 ڈالر مانی جا رہی ہے۔
پی ٹی اے ٹیکس
CNIC پر: 47,580 روپے
پاسپورٹ پر: 41,960 روپے
متوقع کل قیمت: تقریباً 155,000 روپے یا اس سے زائد
آخر میں، iPhone 15 Pro Max:
پی ٹی اے ٹیکس
CNIC پر: 50,604 روپے
پاسپورٹ پر: 44,984 روپے
متوقع کل قیمت: تقریباً 175,000 روپے